چائنا کے صدر کا دورہ پاکستان ملک کی تعمیر و ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا، ملک تنویر اسلم سیٹھی
پیر 27 اپریل 2015 16:42
چکوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) صوبائی وزیر ہاؤسنگ ملک تنویر اسلم سیتھی نے کہا ہے کہ چائنا کے صدر کا دورہ پاکستان ملک کی تعمیر و ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ 46ارب کا پیکج بہت بڑا پیکج ہے اور جس میں 20ارب بجلی کی مد میں خرچ ہونگے۔ وہ ایم این اے بیگم عفت لیاقت ، ایم پی اے چوہدری لیاقت علی خان کے صاحبزادے چوہدری سلطان شہریار کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
صوبائی وزیر نے بتایا کہ2018میں انشاء اللہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی آجائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ جب بھی بلدیاتی انتخابات ہونگے تو مسلم لیگ ن کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کی طرح بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے خادم اعلیٰ روڈ پروگرام جس کا مقصد کھیت سے منڈی تک کشادہ سڑکیں بنانا ہیں۔
دعوت ولیمہ میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے میجر طاہر اقبال ، راجہ جاوید اخلاص، ایم پی اے ملک افتخار ، صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی، سنیٹر جنرل عبدالقیوم، پی ٹی آئی کی فوزیہ بہرام، سردار گروپ کے سردار آفتاب اکبر، بزرگ مسلم لیگی رہنما ملک اسلم سیتھی، سابق صوبائی وزیر ملک سلیم اقبال ،سید مقصود ہمدانی سگھر شریف، ڈی سی او جاوید محمود بھٹی، ڈی پی او ڈاکٹر معین مسعود، سابق ایم این اے سردار ممتاز ٹمن، سابق وفاقی وزیر جنرل عبدالمجید ملک، جنرل نذر حسین،سابق تحصیل ناظم چوہدری امیر خان بھٹی، پی ٹی آئی کے پیر نثار قاسم، چوہدری محمد علی خان، چوہدری نواز کنگ کے علاوہ پریس کلب کے وائس چیئرمین خواجہ دانیال سلیم کے علاوہ تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے اشخاص نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جبکہ نوجوان مسلم لیگی رہنما چوہدری حیدر سلطان آنے والے مہمانوں کا استقبا ل کرتے رہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.