عام انتخا بات اسمبلی کی مدت پوری ہو نے پر ہوں گے ،یہی جمہوریت کا حسن ہے‘ مولانا عبدالغفور حیدری

پیر 27 اپریل 2015 16:41

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ و جے یو آئی (ف) کے ناظم اعلی مو لا نا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ عالم اسلام اور پا کستان کے خلاف سازشوں کا مقابلہ اتحاد سے ہی کیا جا سکتا ہے ،امت کے در میان اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ،سعودی عرب یمن تنازعہ کو ایک سازش کے ذریعے مسلکی تصادم بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن مسلمان ایسی سازش اورسازشیوں کو جا نتے ہیں اور کوئی سازش کامیاب نہیں ہو نے دیں گے ،دینی مدارس اسلام کی اشاعت کا سب سے بہترین ذریعہ ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مدنیہ قدیم راوی روڈ میں سالانہ دستار بندی اور شیر انوالہ گیٹ میں انجمن خدام الدین کے زیر اہتمام مدرسہ قاسم العلوم میں تحفظ حر مین کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ان اجتماعات سے مو لا نا محمد امجد خان ،مو لا نا نعیم الدین ،مو لا نا میاں محمد اجمل قادری،مو لا نا رشید میاں ،مو لا نا نعیم الدین،مو لا نا عبد الروف فا روقی ،صاحبزادہ مو لا نا مفتی احمد علی ثانی ،مفتی شمس الحق اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سعودی عرب سے پا کستا نی عوام کے علمی ،ایمانی ،روحانی اور قلبی تعلق ہے ۔امام کعبہ کے دورہ پا کستان اور پا کستانی سیا سی اور عسکری قیا دت کے دورہ سعودی عرب سے دو نوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہو ں گے ۔حر مین شریفین کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کی جا ئے گی ۔حکومت طے کر چکی ہے کہ تحفظ حر مین پر کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جا ئے گا ۔

انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں اور یہ واحد ادارے ہیں جو تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کو تمام سہولیات بھی فری مہیا کرتے ہیں ۔پا کستان کا تحفظ دینی مدراس کا اہم فریضہ ہے ۔حر مین شریفین کا تحفظ ہر مسلمان کی ایمانی ذمے داری ہے ۔پاک سعودی عر ب تعلقات خراب کر نے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی ہے ۔دریں اثناء جامعہ رحمانیہ میں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مو لا نا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ چین کے ساتھ ہو نے والے معاہدات کے اثرات معیشت پر بہترین مرتب ہوں گے اور چین کی سر مایہ کاری کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جا ئے گی ۔

پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ پار لیمنٹ یہ طے کر چکی ہے کہ پاک چین معاہدات باہر صورت کامیاب ہوں گے اور ان پر عمل درآمد ہو گا ۔مو لا نا حیدری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عام انتخا بات اسمبلی کی مدت پوری ہو نے پر ہوں گے اور یہی جمہوریت کا حسن ہے ۔وطن عزیز کو عدم استحکام کا شکار کر نے کے لیئے عالمی سازش کے تحت ٹارگٹ کر نے کی کو شش کی جا رہی ہے لیکن انشاء اللہ کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والے ملک میں کو ئی ایسی سازش کامیاب نہیں ہو گی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ استعماری قوتیں مسلمانوں کو لڑاکر انتشار پھیلارہے ہیں ۔امت مسلم کو متحد ہو کر ان قوتوں کامقابلہ کر نا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :