سندھ ہائیکورٹ ،لکڑی کی پیٹیوں میں آم کی درآمد بارے دائر درخواست پر وفا ق کو 7مئی تک جواب داخل کرانے کی مہلت دیدی

پیر 27 اپریل 2015 16:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے لکڑی کی پیٹیوں میں آم کی درآمد کے حوالے سے دائر درخواست پر وفا ق کو 7مئی تک جواب داخل کرانے کی مہلت دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ لکڑی کی پیٹیوں میں آم خراب ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے آم کی درآمد میں کمی واقع ہوسکتی ہے اور اس کے علاوہ یورپی اور متحدہ عرب امارات کی منڈی میں پاکستانی آم پر بھارتی آم کو ترجیح مل جائے گی اور پابندی کا خدشہ بھی موجود ہے ۔برآمد کنندگان کا موقف تھا کہ پابندی سے ڈھائی ارب روپے کا نقصان ہوسکتا ہے ۔جسٹس سجاد علی شاہ نے وفاق کو جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 7مئی تک ملتوی کردی ۔