سندھ ہائی کورٹ کا سلمان لاشاری قتل کیس گواہوں ،اہل خانہ کو فوری سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

پیر 27 اپریل 2015 16:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے سلمان لاشاری قتل کیس گواہوں اور اہل خانہ کو فوری طور سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے ۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی ۔

(جاری ہے)

سلمان لاشاری کے والد نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود ہمیں سکیورٹی فراہم نہیں کی جارہی ہے ۔جبکہ ملزم سلمان ابڑو کا والد پولیس افسر ہے جس سے ہمیں جان کا خطرہ ہے اور یہ شخص گواہوں کو بھی دھمکا رہا ہے ۔عداجت نے 24گھنٹوں میں سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر سکیورٹی فراہم نہ کی گئی تو آئی جی سندھ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :