طوفانی بارش ، آندھی کی پیشگی اطلاع نہیں تھی،قدرتی آفات کیخلاف کوئی نہیں لڑسکتا،متاثرہ علاقوں میں امدادکارروائیاں جاری ہیں،مشتاق غنی

پیر 27 اپریل 2015 16:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات مشتاق غنی نے کہا ہے کہ طوفانی بارش اورآندھی کی کوئی پیشگی اطلاع نہیں تھی،قدرتی آفات کے خلاف کوئی نہیں لڑسکتا،متاثرہ علاقوں میں امدادکاروائیاں جاری ہے،نقصانات کی تفصیلات اکھٹا کرکے متاثرین کی بھرپورمددکی جائیگی،متاثرہ لوگوں کوکھانا اوردیگر ضروری اشیاء فراہم کررہے ہیں۔

صوبائی وزیراطلاعات مشتاق غنی نے میڈیا سنٹرمیں میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رات کوطوفانی بارش کے بعدپوری انتظامیہ کوالرٹ کردیاتھا ،ریسکیواوردیگر امدادی ادارے متاثرہ علاقوں کوبروقت پہنچے تھے حکومتی عہدیدار بھی موجوتھے تاہم وزراء امدادی کاموں میں مصروف تھے اس لئے میڈیا کے سامنے آنے میں دیرلگی۔

(جاری ہے)

مشتاق غنی نے کہا ہے کہ طوفان سے بجلی کانظام درہم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔

متاثرین کوآٹا،چینی دالیں اوردیگر اشیاء فراہم کررہے ہیں،بارش سے ہونیوالی نقصانات کاتخمینہ لگارہے ہیں جس کے بعدنقصانات کاآزالہ کیاجائیگا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری توجہ متاثرہ لوگوں پر ہے جوزخمی ہوئے انکی بہترعلاج ہوسکیں ۔عمارتوں اورگھروں کے نقصانات کابھی آزالہ کیاجائیگاانہوں نے کہا کہ پاک فوج ریلیف کے کاموں میں مصروف ہیں دیگر ریسکیوادارے بھی متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں۔

بارش اورآندھی سے مختلف علاقوں میں45افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طوفان کے حوالے سے کوئی پیشگی اطلاع نہیں ملی،محکمہ موسمیات وفاقی ادارہ ہے اوریہ محکمہ موسمیات کی ذمہ داری تھی۔قدرتی آفات کے خلاف لڑنہیں سکتے ،صبر سے برداشت کریں گے ،متاثرہ علاقوں میں ریلیف کاکام تیزی سے جاری ہے پوری مشنری متعلقہ علاقوں میں موجود ہیں،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اورزخمیوں کی بہترعلاج معالجہ پر توجہ دے رہیں۔

متعلقہ عنوان :