سردار ایاز صادق ،مرتضیٰ جاوید عباسی کا خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں سے ہونیوالے جانی ،مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار

پیر 27 اپریل 2015 16:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہاکہ پوری قوم اس آفت میں ان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ متاثرین کی امداد کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر دعا کی کہ الله تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :