کوئٹہ ‘ بس پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ‘ متعدد زخمی

پیر 27 اپریل 2015 16:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) سیٹلائٹ ٹاوٴن میں بس پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاوٴن میں نامعلوم ملزمان نے بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک زخمی دم توڑ گیا پولیس کے مطابق فائرنگ کا شکار ہونے والی بس زائرین کی تھی ‘ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بھی کئی کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ۔