صولت مرزا کی پھانسی ،عدالت نے جیل حکام کا مراسلہ مسترد کردیا

پیر 27 اپریل 2015 16:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے صولت مرزا کی پھانسی سے متعلق مچھ جیل حکام کے مراسلے کو مسترد کردیا ہے ۔عدالت کا کہنا تھا کہ بذریعہ فیکس مراسلہ قبول نہیں ہے ۔جیل حکام بذریعہ پیغام رساں یا ذاتی طور پر پیش ہو کر وضاحت دیں ۔

(جاری ہے)

مچھ جیل حکام کی جانب سے پیر کی صبح کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کو مراسلہ بھیجا گیا تھا کہ صولت مرزا کی پھانسی کے لیے بلیک وارنٹ جاری کیے جائیں ۔صولت مرزا کو کے ای ایس سی کے ایم ڈی شاہد حامد کو قتل کرنے کے جرم میں پھانسی دی جانی تھی ۔لیکن ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے متعلق اہم انکشافات سامنے آنے پر تحقیقات کے لیے صولت مرزا کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :