وزیر اعظم محمد نواز شریف کا طلال اکبر بگٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 27 اپریل 2015 16:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے طلال اکبر بگٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے اپنے علاقے کی ترقی اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے طلال اکبر بگٹی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور دعا کی کہ الله تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغامات میں انہوں نے دعا کی کہ الله تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔