لاہورہائیکورٹ کی سانحہ یوحنا آباد میں توڑ پھوڑ کے الزام میں پکڑے گئے 3 افراد کی بازیابی کے لئے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے گزاروں کوپولیس اہلکاروں کیخلاف کاروائی کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت

پیر 27 اپریل 2015 16:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) لاہورہائیکورٹ نے سانحہ یوحنا آباد کے موقع پر توڑ پھوڑ اور دو افراد کو زندہ جلانے کے شبہ میں پکڑے گئے تین افراد کی بازیابی کے لئے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزاروں کوپولیس اہلکاروں کیخلاف کاروائی کے لئے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدائت کر دی۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے کیس کی سماعت کی،،درخواست گزار ایم اے جوزف نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس نے تین افراد کو بیگناہ ہونے کے باجود حبس بیجا میں رکھا ہے جو غیر قانونی اقدام ہے۔

سرکاری وکیل نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ پرویزجان مفرور اورپولیس کو مطلوب ہے جبکہ یوسف کامران اور شالم پولیس کی حراست میں نہیں ہیں۔جس پر عدالت نے سانحہ یوحنا آباد کے موقع پر توڑ پھوڑ اور دو افراد کو زندہ جلانے کے شبہ میں پکڑے گئے تین افراد کی بازیابی کے لئے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزاروں کوپولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کے لئے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدائت کر دی۔