لاہور ہائیکورٹ نے بھٹہ مالک کی قید سے جبری مشقت کرنیوالے 45بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کرا کے رہا کر دیا

پیر 27 اپریل 2015 16:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے سیالکوٹ کے بھٹہ مالک کی قید سے جبری مشقت کرنے والے پینتالیس بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کرا کے رہا کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم پر بیلف نے بھٹہ مالک کی قید سے بازیاب کرائے گئے تمام بھٹہ مزدوروں کو عدالت میں پیش کیا۔بیلف نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بھٹہ مالک نے ان افراد کو اپنی قید میں رکھا تھا اور ان سے جبری مشقت لی جا رہی تھی۔جس پر عدالت نے تمام بھٹہ مزدوروں کو رہا کردیا اور پولیس کو بھٹہ مالک کے خلاف قانون کے تحت کاروائی کی ہدائت کر دی۔عدالتی حکم پر رہائی پانے والوں میں گیارہ خواتین اور چودہ بچے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :