لاہور ہائیکورٹ نے قانونی کتب کی اشاعت سے متعلق آرڈیننس جاری کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری ہوئے جواب طلب کر لیا

پیر 27 اپریل 2015 16:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے قانونی کتب کی اشاعت سے متعلق آرڈیننس جاری کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل سعد رسول نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے تحت قانونی کتب کی اشاعت کے حوالے سے ایکٹ ہی بنایا جا سکتا ہے کوئی آرڈیننس جاری نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس حوالے سے ایکٹ بنانے کی بجائے پبلیکیشنز آف لاء آف پاکستان آرڈیننس جاری کر دیا جو کہ آئین کے آرٹیکل ایک سو 44کی سنگین خلاف ورزی ہے۔جس پر عدالت نے وفاقی حکومت کو گیارہ مئی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :