لاہورہائیکورٹ کی معزور افرادکو سرکاری ملازمتوں میں طے شدہ کوٹے کے مطابق نوکریاں فراہم نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر اورپنجاب حکومت کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

پیر 27 اپریل 2015 16:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء)لاہورہائیکورٹ نے معزور افرادکو سرکاری ملازمتوں میں طے شدہ تین فیصد کوٹے کے مطابق نوکریاں فراہم نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدائت کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل پچیس کے تحت ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

ملکی آئین کے برعکس معذورافراد کو شہری کا درجہ ہی نہیں دیا جا رہا اور ان کے حقوق سلب رکھے گئے ہیں جسکی وجہ سے معذور اور نابینا افراد سڑکوں پر احتجاج پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہاکہ عدالت نابینا افراد کے کوٹے کے مطابق انہیں سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کے احکامات صادر کرئے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل میاں عرفان اکرم نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت پاکستان نے اپنے تمام اداروں کو معذوروں کے تین فیصد کوٹے پر عمل درآمد کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت آٹھ مئی تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدائت کر دی۔