پیپلز پارٹی کا پشاور میں تباہ کن بارشوں سے جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس

پیر 27 اپریل 2015 16:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے پشاور میں تباہ کن بارشوں سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ زلزلے ہوں یا بارشیں ہوں یا پھر کوئی اور دوسری قدرتی آفات یہ سب اللہ تعالیٰ کی طرف سے آزمائشیں ہوتی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے حالات میں ان قدرتی آفات سے متاثرین کی ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کی مدد کی جائے دکھی لوگوں کی مدد کرنا ہمارا دینی ‘ سیاسی اور اخلاقی فرض ہے عوام کی خدمت کرنا ہی اصل سیاست ہے اور پیپلز پارٹی عوامی خدمت کو ہی اپنا طرہ امتیاز سمجھتی ہے ۔

(جاری ہے)

ثمینہ خالد گھرکی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آزمائش کی اس گھڑی میں پشاور کے متاثرین بہن بھائیوں کے دکھ میں ان کے ساتھ کھڑی ہے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں اور جو لوگ اس واقعہ میں اللہ کو پیارے ہو چکے ہیں ان کے درجات کی بلندی اور ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کرتے ہیں اللہ تعالی ہم سب کو قدرتی آفات سے بھی محفوظ فرمائیں ۔آمین

متعلقہ عنوان :