سندھ اسمبلی اجلاس، سماجی کارکن سبین محمود، نوابزادہ طلال اکبر بگٹی کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مفغرت کی گئی

پیر 27 اپریل 2015 16:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے رولنگ دی ہے کہ دہشت گرد کسی بھی وقت سندھ اسمبلی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ پیرکوسندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ دوران اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی نے رولنگ دی کہ سندھ اسمبلی کو سیکیورٹی کے شدید خدشات لاحق ہیں، دہشت گرد کسی بھی وقت سندھ اسمبلی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں ۔

انہوں نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اسمبلی آنے والے راستے محفوظ نہیں۔ اس لئے سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے۔اسپیکر کی رولنگ پر قائدحزب اختلاف شہریار مہر نے کہا کہ وہ اسمبلی اور راستوں کی سیکیورٹی کی بات کررہے ہیں، ہمیں آئی جی سندھ بات کرنے کے لیے بھی دستیاب نہیں، وہ قائد حزب اختلاف ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران خیبر پختون خوا میں طوفانی بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد، سماجی کارکن سبین محموداور نواب زادہ طلال اکبر بگٹی کے انتقال پر بھی دعائے مغفرت کی گئی۔دوران اجلاس این اے 246 کے ضمنی الیکشن کے دوران زخمیوں کی صحتیابی کے لئے درخواست پر ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے ارکان میں نوک جھونک ہوئی۔ پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان نے درخواست کی کہ زخمی کارکنوں کے لئے دعائے صحت کی جائے۔ جس پر ایم کیو ایم کے محمد حسین نے کہا کہ نامعلوم زخمیوں کیلئے دعا نہیں کی جا سکتی۔

متعلقہ عنوان :