آئی جی اسلام آباد پولیس اسکارڈ کی گاڑی سے وائر لیس سیٹ ،دوفائلیں اور چار ٹائر بھی نامعلوم چوری لے گئے ،تھانہ رمنا پولیس نے واقعہ کی تصدیق کردی

پیر 27 اپریل 2015 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) آئی جی اسلام آباد پولیس اسکارڈ کی گاڑی اسامہ ہیڈ کانسٹیبل کے گھر کے باہرکھڑی تھی، جی ایل آئی بلیک کرولا سے وائر لیس سیٹ ،دوفائلیں اور چار ٹائر بھی نامعلوم چوری لے گئے ،تھانہ رمنا پولیس نے واقعہ کی تصدیق کردی ،آئی جی اور ایس ایس پی آفس وفاقی وزارت داخلہ کی برہمی کے باعث واقعہ کو پوشیدہ رکھنے کے لیے سرگرم ہیں ۔

اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔

(جاری ہے)

2015ء کو پولیس ذرائع نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد تھانہ رمنا کی حدود جی ٹین کے علاقہ میں آئی جی اسلام آباد پولیس اسکارڈ کی بلیک کرولا جی ایل آئی ہیڈکانسٹیبل اسامہ اپنے گھر لے کر گئے تھے گھر کے باہر کھڑی گاڑی سے نامعلوم چورپولیس وائر لیس سیٹ ،دوقیمتی فائلیں اور چار ٹائر بھی لے گئے ہیں جس کی تھانہ رمنا پولیس نے تصدیق کی ہے تاہم وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں پر برہمی کا اظہار اور بے عزتی سے بچنے کے لیے واقعہ کو چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے اندراج تک نہیں کیا گیا ۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء کے مطابق اسامہ آئی جی آفس میں گن مین کے طور پرخدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔