اسلام‌آباد: بارشوں سے متاثرہ افراد کے لیے وزیر اعظم نے پیکج کی منظوری دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 اپریل 2015 15:49

اسلام‌آباد: بارشوں سے متاثرہ افراد کے لیے وزیر اعظم نے پیکج کی منظوری ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اپریل 2015 ء): وزیر اعظم نواز شریف نے خیبر پختونخواہ میں بارشوں کے باعث ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہا کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کی ہر طور مدد کی جائے گی. وزیر اعظم نے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کی امداد کے لیے پیکج کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت زخمیوں کو 50 ہزار روپے جبکہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے.