اسلام آباد،ایف آئی اے میں پٹواری کے خلاف 4لاکھ 25ہزار روپے کرپشن درخواست پر ایف آئی آر درج نہ ہوسکی

پیر 27 اپریل 2015 15:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) میں پٹواری کے خلاف 4لاکھ 25ہزار روپے کرپشن درخواست پر ایف آئی آر درج نہ ہوسکی ،گواہان کے تحریری ثبوت کے باوجود 20دن سے کارروائی کے عمل میں رکاوٹ نے کئی سوالات کھڑے کردئیے ۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء کو حاصل معلومات کے مطابق ایف آئی اے انسپکٹر اسحاق کو درخواست دیتے ہوئے تنویر حسین نے موقف اختیار کیا ہے کہ گوہڑہ سردار ترلائی کلاں اراضی پر قبضہ کی شکایات کے باعث کاغذات بنا کردئیے جائیں جس پر محکمہ مال کے پٹواری ابرار نے پرائیوٹ منشی نواز سے رابطہ کرنے کا کہا جس نے پہلے تو ٹال مٹول سے کام لیا بعد ازں 5لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا منت سماجت پر کسی سے ادھارلے کر چار لاکھ پچیس ہزار روپے بطور گواہ محمد عظیم ولد منظور حسین کے سامنے دئیے جس کے بعد تین کنال سترہ مرلہ کا فرد کھیوٹ نمبر 211کھتونی نمبر 389,390خسرہ نمبر 608کا فرد ریکارڈ جاری کیا جس پر ہم نے اراضی مذکورہ کا زبانی انتقال درج کروا کر زمین فروخت کردی جبکہ مذکورہ خسرہ نمبر 608میں سے بقایا اراضی 14k-01mکا فرد جاری نہ کرہاہے کہ اور ریکارڈ کے لیے مزید بھاری رقم طلب کررہاہے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

(جاری ہے)

اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء کے رابطہ کرنے پر ایف آئی اے انسپکٹر اسحاق نے بتایا کہ ایف آئی آردرج نہیں ہوئی تحصیلدار سے رابطہ کررہے ہیں تاکہ معاملہ حل ہوجائے ۔

متعلقہ عنوان :