آزاد کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری

پیر 27 اپریل 2015 15:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) آزاد کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا‘ آزاد کشمیر کو دارالحکومت اسلام آباد سے ملانے والی تمام اہم شاہراہیں سلائیڈنگ کے باعث بند ہو گئی ہیں جبکہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت سے بھی نیلم و لیپہ‘ آٹھ مقام‘ چکوٹھی کی عوام کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے اور آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں بھی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار اور پیر کے روز ہونے والی بارشوں سے آزاد کشمیر کے نالوں میں شدید طغیانی ہے اور طغیانی کے باعث ضلع باغ مہاجر کیمپ چھتر نمبر 2 میں 20 سے زائد مکان نالے کی نظر ہو چکے ہیں تاہم علاقہ مکینوں نے پہلے سے ہی طغیانی کے آمدہ خطرات کی وجہ سے مکان خالی کر دیئے تھے جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی سیلاب کے باعث چھتر نمبر 2 مہاجر کیمپ میں 40 سے زائد مکان نالہ ماہل میں بہہ گئے تھے اور گزشتہ ماہ ہونے والی بارشوں میں 15 سے زائد مکان نالہ ماہل کی نظر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :