رواں سال افغانستان کو سیمنٹ کی برآمدات 39 فیصد کم

پیر 27 اپریل 2015 15:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) ایران اور بھارت کی افغانستان میں سیمنٹ کی بڑھتی ہوئی برآمدات کے باعث پاکستان افغانستان کی سیمنٹ مارکیٹ کھورہا ہے ، رو اں سال مارچ میں افغانستان کو سیمنٹ کی برآمدات انتالیس فیصد کم رہیں۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال مارچ میں افغانستان کو سیمنٹ کی برآمدات انتالیس فیصد کمی سے چارلاکھ تینتالیس ہزار ٹن ریکارڈ کی گئیں جو گذشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں دوران سات لاکھ چھبیس ہزارٹن تھی جبکہ رواں مالی سال جولائی سیمارچ کے دوران بیس لاکھ ٹن سیمنٹ برآمد کی گئی،، جو گذشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران ستائیس لاکھ ٹن تھی ،، اے پی سی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران اور بھارت کی جانب سے بڑے پیمانے پرافغانستان کو سیمنٹ برآمد کی جارہی ہے جبکہ ایران سے پاکستان کیلئے سیمنٹ کی غیرقانونی درآمد سے بھی مقامی سیمنٹ انڈسٹری متاثر ہورہی ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ سیمنٹ کی غیرقا نونی درآمد کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :