سعودی کمپنیوں کی پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی خواہش

پیر 27 اپریل 2015 14:32

سعودی کمپنیوں کی پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں چار ارب ڈالر کی سرمایہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل2015ء) وفاقی وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی کمپنیاں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 4ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیںجس سے آئی ٹی کے شعبے میں انقلاب برپا ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیںاور2020ءتک برآمدات کا حجم 40ارب ڈالر تک لے کر جائیں گے۔ یونیورسل ٹیلی سنٹر پروگرام کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت نے کہا کہ 11ارب ڈالر کا یونیورسل ٹیلی سنٹر پروگرام منظور کر لیا گیا ہے اور جلد اس کے 500مراکز کھولے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :