Live Updates

اسلام آباد : ن لیگ سمیت 21 جماعتو ں نے کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے، زائد بیلٹ پیپر کس نے چھپوائے اور کیوں چھپوائے؟؟؟، ن لیگ کو 7 ملین ووٹ نہیں مل سکتے۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 اپریل 2015 14:31

اسلام آباد : ن لیگ سمیت 21 جماعتو ں نے کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے، زائد بیلٹ ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اپریل 2015 ء) :پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں اعتزاز حسن نے بالکل درست بات کی ہےکہ اگرکوئی بھی چیز نہیں چھپانی تو حلقے کھول دئے جائیں، عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ ن لیگ سمیت 21 سیاسی جماعتوں نے دھاندلی کا کہا ہے نواز شریف نے خود ہری پور میں تقریر کے دوران کہا تھا کہ انتخابات میں سھاندلی ہوئی ہے .

عمران خان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی تحقیقاتی ٹیم 70 ہفتوں کا ایک ہفتے میں جائزہ لے گی، عمران خان نے کہا کہ انتخابات میں ایک کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز چھپوائے گئے تھے لیکن وہ کیوں اور کس نے چھپوائے اس سے متعلق بھی تحقیقات کی جائیں گی. انہوں نے کہا کہ دھاندلیوں کے ثبوت تھیلوں میں پڑے ہوئے ہیں . تھیلے کھلیں گے تو ثبوت بھی سامنے آ جائیں گے. انہوں نے بتایا کہ اعتزاز احسن نے بھی 60 حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات