طوفانی بارشیں ، تباہی ، بحریہ ٹاوٴن کی امدادی ٹیم متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی

پیر 27 اپریل 2015 14:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء ) خیبر پختونخوا میں تیز آندھی اور طوفانی بارشوں کے بعد امدادی سرگرمیوں کے لیے بحریہ ٹاوٴن کی امدادی ٹیمیں پشاور پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

بحریہ ٹاوٴن کی طرف سے بریگیڈیئر(ر) طاہر کی سربراہی میں امدادی ٹیمیں کاموں میں حصہ لیں گی۔بحریہ ٹاوٴن کی امدادی ٹیم میں ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل سٹاف شامل ہیں۔ بحریہ ٹاوٴن کی جانب سے متاثرین کے لیے ضروری اشیا بھی پہنچا دی گئی ہیں۔ ملک ریاض کی ہدایت پر بحریہ ٹاوٴن کی امدادی ٹیم پشاور پہنچی ۔

متعلقہ عنوان :