حافظ آباد،کار نہر میں جاگری،2افراد کو بچالیا گیا،دو کی تلاش جاری

پیر 27 اپریل 2015 14:23

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء )حافظ آباد میں تیزرفتاری کے باعث کار نہر میں جاگری۔ ڈوبنے والوں میں سے دو کو بچالیا گیا جبکہ دیگر دو کی تلاش جاری رہی۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق سکھیکی کے قریب تیز رفتار کار رکھ بیراج نہر میں جاگری۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کار میں 4 افراد سوار تھے۔ مقامی افراد اور ریسکیو کے عملے نے ڈوبنے والے دو افراد محمد سلیم اور عمیر سلیم کو بحفاظت نکال لیا جبکہ دیگر دو افراد کی تلاش جاری رہی ۔