Live Updates

لاہور ہائیکورٹ میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کیخلاف تحریک انصاف رہنماکی فریق بننے کی درخواست سماعت کے لیے منظور

پیر 27 اپریل 2015 14:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء ) لاہور ہائیکورٹ نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کے قیام کیخلاف تحریک انصاف کے اعجاز چوہدری کی فریق بننے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار تحریک انصاف کے اعجاز چوہدری کی جانب سے موقف اختیار کیا کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام غیرقانونی نہیں ہے ، اس حوالے سے آرڈنینس جاری کیا گیا ہے ، جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مقصد عام انتخابات میں دھاندلی کی از سرنو تحقیقات کرنا ہے لہذا عدالت کیس میں فریق بننے کی اجازت دے۔ عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات