اسلام آباد، تیز ہواؤں اور شدید بارشوں سے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول شدید متاثر

پیر 27 اپریل 2015 14:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) جڑواں شہروں میں تیز ہواؤں اور شدید بارشوں سے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوگیا‘ اسلام آباد آنے والی پروازوں کو لاہور بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کی صبح جڑواں شہروں میں چلنے والی تیز ہواؤں اور شدید بارش نے عارضی طور پر نظام زندگی معطل کردیا شدید بارش کے باعث بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن روک دیا گیا ایئرپورٹ حکام کے مطابق خراب موسم کے باعث کراچی سے اسلام آباد آنے والی پرواز کو لاہور بھیج دیا گیا جبکہ نجی ایئرلائن کی دو پروازوں کا رخ بھی لاہور کی طرف موڑ دیا گیا جبکہ لاہور سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو بھی واپس بھیج دیا گیا دوہا اور دمام سے آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں بھی لاہور اتار لی گئیں۔

متعلقہ عنوان :