لاہور ہائیکورٹ نے کینٹ کچہری میں مخالفین کو قتل کرنے والے مجرم جاوید عرف جیدا کو کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کوریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 27 اپریل 2015 14:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اپیل کی سماعت کی۔مجرموں نے موقف اختیار کیا کہ اس کی سزائے موت کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل زیر التواءہے مگر اس کے باوجود جیل حکام نے اسے اٹھائیس اپریل کو پھانسی دیئے جانے کیلئے سیشن عدالت سے بلیک وارنٹ حاصل کر لئے ہیں جو غیرقانونی اقدام ہے۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے مجرم جاوید عرف جیدا کی اٹھائیس اپریل کو ہونے والی پھانسی پر عمل درآمد روک لیا۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو اٹھائیس اپریل کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔