Live Updates

کرکٹ زوال کے ذمہ دار وزیراعظم ہیں‘ انہوں نے صحافی کے ہاتھ کرکٹ کی باگ ڈور تھما کر کھیل کو تباہ کیا‘ نجم سیٹھی کو کرکٹ کی الف ب تک کا پتہ نہیں ، پاکستان کرکٹ بہتر کرنے کے لئے ڈومیسٹک کے نظام کو مکمل تبدیل کرنا ہوگا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاٹوئٹر پیغام

پیر 27 اپریل 2015 14:19

کرکٹ زوال کے ذمہ دار وزیراعظم ہیں‘ انہوں نے صحافی کے ہاتھ کرکٹ کی باگ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ زوال پذیر ہے جس کے ذمہ دار وزیراعظم نواز شریف ہیں‘ انہوں نے ایک صحافی کے ہاتھ میں کرکٹ کی باگ ڈور تھما کر کھیل کو تباہ کردیا ہے‘ پاکستان کرکٹ بہتر کرنے کے لئے ڈومیسٹک کے نظام کو مکمل تبدیل کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے نجم سیٹھی کو الیکشن میں دھاندلی کروانے کے انعام پر پی سی بی کے چیئرمین کا عہدہ دیا۔

نجم سیٹھی کو کرکٹ کی الف ب تک نہیں پتہ جس سے کرکٹ کا یہ حال ہوا۔ انہوں نے کہا کہ 35 سال سے ڈومیسٹک کرکٹ نظام کو بدلنے کی بات کررہا ہوں لیکن کسی نے اس طرف توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی کرکٹ نظام کو تبدیل کئے بغیر کرکٹ میں بہتری پیدا نہیں ہوسکتی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات