ہارون آباد‘بجلی چوری کیخلاف SDOسٹی واپڈا ظفر اقبال کی زیر نگرانی میپکو (واپڈا ) ٹیم کا کامیاب چھاپہ

پیر 27 اپریل 2015 14:08

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) بجلی چوری کے خلاف SDOسٹی واپ‘ڈا ظفر اقبال کی زیر نگرانی میپکو (واپڈا ) ٹیم کا کامیاب چھاپہ‘ چھاپے کے دوران بجلی چور نے مین لائن سے ڈائریکٹ بجلی چوری کر کے کئی گھروں کو بجلی فراہم کررکھی تھی واپڈا کا بجلی چور کے خلاف کر یک ڈوان بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتارتفصیل کے مطا بق واپڈا کے SDO ظفراقبال لائن سپرنٹنڈنٹ محمود اختر اور لائن سپرنٹنڈنٹ محمد اختر اور مقامی پولیس کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن کالونی میں بجلی چوری کے خلاف کامیاب چھاپہ مارا تو وہاں پر ملزم آفتاب ولد اشرف نے مین لائن سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر کئی گھروں کو چوری کی بجلی فراہم کر رہا تھا اور اس کی اس کام میں سرپرستی ایازا حمد ولد عبد العزیز کرتا تھا واپڈا نے چند ماہ پہلے آفتاب ولد اشرف کا میٹر اور عدم ادائیگی بھاری بل کی بنیاد پرکاٹ دیا تھا اور ابھی تک اس کے ذمہ چوبیس ہزار کی رقم بقایا تھی واپڈا حکام کے مطابق اشرف نے ایاز احمد کی سرپرستی میں مین لائن سے تاریں لگا کر خود بھی بجلی چوری کرنا شروع کر دی اور دوسرے گھروں کو بھی چوری کی بجلی دیتے تھے واپڈاٹیم نے ایس ڈی اوظفر اقبال کی قیادت میں پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار کر بجلی چوری پکڑ لی اور تاریں کاٹ کراپنا قبضہ میں کر لیں ۔

(جاری ہے)

تادم تحریر مقدمہ تھانہ سٹی میں مقدمہ کا اندارج نہیں ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :