پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ میں آندھی اورطوفانی بارش نے تباہی مچادی

پیر 27 اپریل 2015 14:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) صوبائی دارلحکومت پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ میں آندھی اورطوفانی بارش نے تباہی مچادی ہے ،چھتیں،دیواریں،درخت اوربجلی کے پول گرنے سے 45افراد جاں بحق جبکہ200افراد شدید زخمی ہوگئے، پشاورکے تینوں بڑے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔گزشتہ رات کوآندھی اورطوفانی بارش سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے ،کئی علاقوں میں بجلی بند ہے،پاک فوج کے دوبٹالین پشاورکے مختلف علاقوں میں امدادسرگرمیوں میں مصروف ہیں،پشاورکے علاقہ پخہ غلام سمیت دیگر علاقوں میں35گھر منہدم ہوگئے ہیں،پخہ غلام میں18گھر منہدم ہوگئے ہیں جہاں پاک فوج بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں۔

پشاور میں طوفان کی شدت سے آنے والی آندھی اور طوفانی بارشوں نے کئی علاقوں میں قیامت صغری برپا کردی، شام ڈھلے سیاہ بادل پشاور کی فضاوں میں گرجے تو شہر میں اندھیرا چھا گیا، چارسدہ روڈ، بدھو صادق آباد، فتو عبدالرحیمہ، چمکنی اور رنگ روڈ کے مضافات میں کچے مکانات گرنے سے زیادہ نقصانات ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

موسلاھاربارش کے باعث پشاورشہر کے کئی علاقے بھی زیرآب آگئے ہیں ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تیزآندھی سے پشاور موٹر وے ٹول پلازہ کی چھت اور 8بوتھ بھی اڑ گئے، جس کے نتیجے میں عملے کے 5افراد زخمی ہوئے۔

طوفانی بارش سے پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ میں بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ 3اضلاع میں 50فیصد دیہی علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔ ضلعی انتطامیہ کی جانب سے تینوں اضلاع میں عملے کوالرٹ کردیا ہے ،متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہے ،اتوارکی شام ہونیوالی بارش نے چارسدہ ،نوشہرہ اورپشاورکے مضافاتی علاقوں میں تباہی مچادی ،سینکڑوں زخمیوں کولیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیاگیا جس میں45افرادزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے،جاں بحق اورزخمی ہونیوالوں میں زیادہ تربچے اورخواتیں شامل ہیں کیونکہ شام کاوقت تھا اوربچے وخواتین گھروں میں ہی موجود تھے ۔

طوفانی بارش کے باعث پشاوراورگردنواح میں30افراد جاں بحق ہوگئے جن میں بچے خواتین اومردشامل ہیں جبکہ نوشہرہ اورچارسدہ میں بھی چھتیں گرنے سے15افراد جاں ہوگئے ہیں،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونیوالے افراد کومختلف وارڈوں میں شفٹ کیاگیا ہے ۔ڈی سی آفس پشاورمیں کنٹرول روم قائم کردیاگیا ہے اورمتاثرہ علاقوں میں عملے کوبھجوادیاگیا ہے ۔پاک فوج کے دوبٹالین پشاورکے مختلف علاقوں کوبھجواد یئے گئے ہیں جہاں امدادی کاروائیاں جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :