نشتر ہاکی کلب کے زیر اہتمام محمد صدیق اینڈ کلیم اللہ شیرازی میموریل ہاکی ٹورنامنٹ یکم مئی سے شروع ہو گا

پیر 27 اپریل 2015 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) نشتر ہاکی کلب کے زیر اہتمام محمد صدیق اینڈ کلیم اللہ شیرازی میموریل ہاکی ٹورنامنٹ 2015 پاکستان سپورٹس بورڈ کے نصیر بندہ ہاکی گراؤنڈ پر یکم مئی سے شروع ہو گا ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے تعاون سے یکم مئی کو شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں اسلام آباد ، راولپنڈی کے علاوہ واہ ، جہلم ، گوجر خان کی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی یہ ٹورنامنٹ ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا اور روزانہ دو میچ کھیلے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :