وفاقی حکومت ملک میں سستی بجلی پیدا کرنے کے لئے خیبر پختونخوا ہ کے پن بجلی منصوبوں کیلئے ریاستی گارنٹی فراہم کرے،سینٹر نعمان وزیر

پیر 27 اپریل 2015 13:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) سینٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سینٹر نعمان وزیر نے کہاہے کہ وفاقی حکومت ملک میں سستی بجلی پیدا کرنے کے لئے خیبر پختونخوا ہ کے پن بجلی منصوبوں کیلئے ریاستی گارنٹی فراہم کرے ، پاک چین اقتصادی راہداری میں خیبر پختونخوا کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے ،ہائیڈل پاور کے کئی منصوبے تیار ہونے کے باوجود صرف ایک منصوبے کو شامل کیا گیا،اقتصادی راہداری سے لاہور اور دیگر ترقی یافتہ شہروں کی بجائے پاکستان کے پسماندہ اضلاع کو فائدہ پہنچایا جائے، پنجاب کے تھرمل بجلی کے مہنگے معاہدوں کیلئے ریاستی گارنٹی فراہم کرکے خیبر پختونخوا اور ملک کے عوام کے ساتھ دشمنی کا سلوک کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

27اپریل۔2015ء سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ چین نے اپنے پسماند ہ صوبے سنکیانگ کو ترقی دینے کیلئے شروع کیا ہے تاکہ سنکیانگ کو ایشیائی ریاستوں اور یورپ سے ملا کر تر قی کی شاہراہ پر گامزن کیا جا سکے مگر بدقسمتی سے پاکستان کے حکمران اس کے برعکس سوچ رہے ہیں انہیں پنجاب سے آگے کچھ نظر نہیں آتا ہے اور اس کا مقصد بھی پنجاب کے عوام کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں بلکہ ووٹ کا حصول ہے پنجاب میں بھی جہاں سے حکمرانوں کو ووٹ ملنے کی آمید نہ ہو ان علاقوں کو پسماندہ رکھا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کو پاکستان کے تمام صوبوں کے پسماندہ اضلاع کی ترقی کیلئے استعمال کیا جا نا چاہیے تاکہ ان اضلاع میں غربت اوربے روزگاری کا خاتمہ کیا جا سکے اور انہیں بھی ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جا سکے انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ملک کے تمام وسائل کا رخ پنجاب اور خصوصاً لاہور کی طرف موڑا جا رہا ہے وفاقی حکومت پنجاب میں تھرمل پاور کے مہنگے منصوبوں کیلئے ریاستی گارنٹی فراہم کر رہی ہے تاکہ پنجاب میں بجلی کی قلت کا خاتمہ ہوسکے اور وہاں کے کارخانے چلائے جا سکیں مگر خیبر پختونخوا کے نہایت سستے پن بجلی کے منصوبوں کے لئے ریاستی گارنٹی فراہم کرنے سے یکسر انکاری ہے انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا توانائی بورڈ کے پاس پن بجلی کے درجنوں منصوبے تیار حالت میں موجود ہیں مگر حکومت اور منصوبہ بندی کمیشن کو نظر نہیں آتے ہیں حکومت کی ناقص پالیسیوں اور چھوٹے صوبوں کے ساتھ ناانصافیوں کی وجہ سے اربوں ڈالر کے پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں حکومت پنجاب کے ساتھ ساتھ سندھ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی ترقی کیلئے بھی فوری اقدامات کرے اورسستی بجلی کے حصول کیلئے تھرمل پاؤر کے منصوبوں کی جانب توجہ دے ۔

متعلقہ عنوان :