پنجاب ۔ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے سرکاری نتائج الیکشن کمیشن کو موصول

پیر 27 اپریل 2015 13:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) پنجاب کے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے سرکاری نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہو گئے ہیں جبکہ سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب سے مسلم لیگ ( ن ) کو واضح برتری حاصل ہے اور پاکستان تحریک انصاف کا آزاد امیدواروں کے بعد تیسرا نمبر رہا ۔ الیکشن کمیشن آج ( منگل ) کو کامیاب امیداروں کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کرے گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کے روز الیکشن کمیشن کو پنجاب بھر سے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں صوبہ پنجاب میں 20 کنٹونمنٹس پر 114 سیٹوں پر امیدواران کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں مسلم لیگ ( ن ) 59 سیٹیں لے کر سرفہرست رہی جبکہ 26 آزاد امیدواران بھی کامیاب ہوئے اور تحریک انصاف 24 سیٹیں حاصل کر کے پنجاب مں آزاد امیدواروں کے بعد تیسرے نمبر پر رہی جبکہ جماعت اسلامی نے بھی ایک نشست حاصل کی ہے ۔ اس کے علاوہ 14 امیدوار بلامقابلہ منختب ہوئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن پنجاب تمام سرکاری نتائج موصول ہونے کے بعد آج ( منگل ) کو کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشن جاری کرے گا ۔