نجکاری کمیشن کا پاکستان سٹیل مل کے اعلی حکام سے مطلوبہ پیداواری صلاحیت حاصل نہ کرنے پر جو اب طلب

پیر 27 اپریل 2015 13:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) نجکاری کمیشن کا پاکستان سٹیل مل کے اعلی حکام سے مطلوبہ پیداواری صلاحیت حاصل نہ کرنے پر جو اب طلب ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن کی انتظامیہ نے پاکستان سٹیل مل کے عہدیداران سے 18.5 ارب روپے کا بیل آؤٹ پیکج جاری کرنے کے باوجود مطلوبہ ٹارگٹ حاصل نہ کرنے پر جواب طلب کر لیا ہے ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن نے اقتصادی رابطہ کونسل کو 25 اپریل کو 18.5 ارب روپے جاری کرنے کے باوجود مطلوبہ ٹارگٹ حاصل نہ کرنے کے حوالے سے ایک سمری بھیجی تھی جس میں پاکستان سٹیل مل کی ازسرنو بحالی کی تجویز دی گئی تھی اس وقت پاکستان سٹیل مل ای سی سی کے جاری کئے گئے بیل آؤٹ پیکج میں سے صرف 30 فیصد پیداواری صلاحیت حاصل کر سکی ہے ذرائع کے مطابق پاکستان سٹیل مل کو یکم جنوری سے جون 2015 تک ایک ارب روپے خرچ کرنا ہے اس کے علاوہ ای سی سی نے 23 اپریل 2015 کو پاکستان سٹیل مل کے ملازمین کے لئے دو ماہ کی تنخواہیں بھی جاری کرنے کی منظوری دی تھی اس کے علاوہ کمیٹی نے مطلوبہ اعداد و شمار کے مطابق فنڈنگ جاری کرنے کی بھی ہدایت کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :