سابق سیکرٹری قانون سعدیہ عباسی قواعد کے برعکس سپریم کورٹ کے جج کے مساوی مراعات وصول کیں‘ اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات دستاویزات میں انکشاف

پیر 27 اپریل 2015 13:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) ملک میں قانون و انصاف کے تحفظ کی ذمہ دار سابق سیکرٹری قانون سعدیہ عباسی نے قانون و انصاف کی دھجیاں بکھیردیں ‘ پیپلزپارٹی دور میں سیکرٹری قانون کی حیثیت سے کام کرنے والی پی سی او جج سعدیہ عباسی سپریم کورٹ کے جج کے مساوی مراعات تنخواہ و دیگر الاؤنس وصول کرتی رہیں۔ اس بات کا انکشاف وزارت قانون و انصاف کی دستاویزات سے ہوا ہے جو پارلیمنٹ کی کمیٹی میں پیش کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سعدیہ عباسی سندھ ہائی کورٹ کی پٹیشن پر دیئے جانے والے فیصلے کے نتیجہ میں پی سی او جج سے فارغ ہوئیں تھیں آصف زرداری نے فاروق نائیک کی سفارش پر سعدیہ عباسی کو سیکرٹری قانون و انصاف تعینات کیا تھا۔ سعدیہ عباسی نے بطور سیکرٹری قانون دو سال کے عرصہ تک اہم عہدہ پر خدمات سرانجام دیں تاہم سابق جج ہونے کے باوجود قواعد و ضوابط کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے سپریم کورٹ کے جج کے مساوی حکومت سے مراعات الاؤنس وصول کرتی رہیں ۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء کو ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف حکومت نے سعدیہ عباسی سے کروڑوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کیلئے سعدیہ عباسی کے خلاف اعلیٰ پیمانے پر ایکشن لئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :