6ارب کاغیرمعیاری فرنس آئل خریدنے کی تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل

پیر 27 اپریل 2015 13:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء)پی ایس اومیں 6ارب روپے غیرمعیاری فرنس آئل درآمدکرنے کیسکینڈل کی تحقیقات حتمی سٹیج پرپہنچ گئی،ایف آئی اے اس اہم سکینڈل کی تحقیقات کرنے میں مصروف ہے ،حبکونے غیرمعیاری فرنس آئل خریدنے سے انکارکردیاہے ،کیونکہ یہ آئل پی ایس اواوروزارت پٹرولیم کے وزیرشاہدخاقان عباسی اورارشدمرزا غیرمعیاری خریدکر زبردستی دیناچاہتے ہیں ۔

وزارت پٹرولیم حبکواوردیگرآئی پی پیزکوڈیفرادائیگی کی شرط پربھی دیناچاہتے ہیں تاکہ اس سکینڈل سے جان چھڑائی جائے ،پی ایس اوذرائع نے انکشاف کیاہے کہ وزیرپٹرولیم شاہدخاقان اورسیکرٹری پٹرولیم ارشدمرزااورپی ایس اوکے ایم ڈی شایداسلام نے مشرق وسطیٰ کے حالیہ دوروں کے دوران اس غیرمعیاری تیل خریدنے کاسوداکیالیکن یہ کراچی بندرگاہ تک پہنچنے تک یہ انکشاف حبکوپارکوافسران کوہوگیاجنہوں نے غیرمعیاری فرنس آئل خریدنے سے انکارکیا،پی ایس اوکے چندچھوٹے افسران کومعطل کرکے معاملہ کودبایاجارہاہے ،لیکن ڈی جی ایف آئی اے نے اس بھاری کرپشن کی تہہ تک پہنچنے کافیصلہ کیاہے اورتحقیقاتی ٹیم کوہدایت کی ہے کہ یہ تحقیقاتی انصاف کے تقاضوں کے مطابق مکمل کی جائے اورکسی کوقربانی کابکرانہ بنایاجائے بلکہ اصل آدمیوں کوپکڑاجائے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس سکینڈل کے محرکین میں شاہدخاقان اورسیکرٹری پٹرولیم ارشدمرزاہیں