وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف منی لانڈرنگ الزامات کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئی پٹیشن دائر

پیر 27 اپریل 2015 13:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف منی لانڈرنگ الزامات کی از سر نو تحقیقات کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئی پٹیشن دائر کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ پٹیشن ایڈووکیٹ جی ایم چوہدری نے دائر کی ہے جس میں استدعا کی ہے کہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کرکے مجرم ٹھہرے ہیں اس لئے انہیں اسمبلی ممبر سے اناہل قرار دے کر وزارت خزانہ واپس لی جائے۔

اسحاق ڈار کی منی لانڈرنگ کے قصے میڈیا میں سرعام ہیں متعدد کالم بھی تحریر کئے گئے ہیں اور آج تک اسحاق ڈار نے ان الزامات کی تردید نہیں کی ہے۔ عدالت نے پہلے فریقین کو سنے بغیر سماعت ملتوی کی تھی جو کہ انصاف کے اصول کے منافی ہے درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ وزیر خزانہ کو منی لانڈرنگ کے تحت سزا سنائے اور انہیں نااہل قرار دے۔

متعلقہ عنوان :