ڈ پٹی ڈائریکٹر سول انجینئر پمز عبید الله خان کی انجینئرنگ کی ڈگری جعلی نکلی ،ترقی بھی دیدی گئی
پیر 27 اپریل 2015 13:44
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے ڈ پٹی ڈائریکٹر سول انجینئر عبید الله خان کی انجینئرنگ کی ڈگری جعلی نکلی ہے‘ پمز انتظامیہ نے جعلی ڈگری ہونے کے باوجود انجینئر عبید الله خان کو اگلے گریڈ18 میں ترقی بھی دے دی ہے۔ انجینئر عبید الله خان 1990 ء میں پمز میں بطور اسسٹنٹ انجینئر (سول) بھرتی ہوئے تھے پمز انتظامیہ نے انہیں ابتدائی تربیت مکمل کرنے سے قبل ہی مستقل کردیا تھا۔
وزارت کیڈ کی دستاویزات کے مطابق انجینئرعبید الله خان کی تعیناتی میں سنگین بدعنوانیاں کی گئی تھیں عبید الله خان نے اپنی دستاویزات میں دعویٰ کیا تھاکہ انہوں نے انجینئرنگ کابل یونیور سٹی کابل افغانستان سے مکمل کی ہے تاہم 25 سال گزرنے کے باوجود ابھی تک کابل یونیور سٹی ان کی ڈگری کی تصدیق کرنے سے قاصر ہے۔(جاری ہے)
پمز انتظامیہ کے سینئر ڈاکٹر الطاف حسین نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔
27اپریل۔2015ء کو بتایا کہ عبید الله خان کی ڈگری کا معالہ متعدد بار کابل یونیورسٹی سے اٹھایا ہے لیکن ابھی تک مثبت جواب نہیں آیا اس کے نتیجہ میں اب پمز انتظامیہ نے یہ معاملہ دفترخارجہ اور ایچ ای سی سے اٹھایا ہے تاہم ان دو وزارتوں نے بھی مثبت جواب نہیں دیا ہم قانونی اور اخلاقی طور پر خاموش ہیں وزارت کیڈ کے افسران نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء کو بتایا کہ ڈگری جعلی ثابت ہونے کے بعد عبید الله خان کے خالف مجرمانہ کارروائی کریں گے اور اب تک وصول کی گئی سرکاری مراعات تنخواہیں ‘ الاؤنس وغیرہ بھی واپس لیں گے یہ معاملہ اب نیب کو بھی ارسال کیا جاسکتا ہے کیونکہ سرکاری افسران کی ڈگریوں کا معاملہ پہلے ہی نیب کے سپرد ہے۔مزید اہم خبریں
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
-
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
-
احتساب عدالت نے حسن اورحسین نواز تینوں ریفرنسز میں بری کر دیا
-
صدرمملکت کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹ پیش کر دی
-
کیا بے چینی تھی کہ رات کے 9 بجے بھی ٹرائل ہو رہا تھا؟
-
پی ٹی آئی کا وفد پاک فوج کے شہدا ء کے گھروں میں جائے گا ‘ زین قریشی
-
پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، کسی بھی عمل پرفوری رد عمل دیں گے جوقوم نے دیکھا بھی ہے ‘ محسن نقوی
-
پاکستان اوربحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی طورپرفائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملکی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.