کشمیر کی آزادی کا واحد راستہ جہاد فی سبیل اللہ ہے ،سید صلاح الدین
پیر 27 اپریل 2015 13:38
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین و سپریم کمانڈر حزب المجاہدین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کی دفاع اور سلامتی سے کھیل رہا ہے ،بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے فوجی قبضے کو مضبوط بنا رہا ہے 13،13کلو میٹر سرنگیں کھود رہا ہے 52ڈیم بنا کر پاکستان کو بنجر صحرا میں تبدیل کرنے کی سازش کر رہا ہے ،کشمیر کی آزادی کا واحد راستہ جہاد فی سبیل اللہ ہے ،8لاکھ قابض بھارتی فوج کو مسلح جہاد سے ہی نکالا جا سکتا ہے کشمیری اپنی آزادی اور پاکستان کی سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد کشمیر ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام مسلم ٹاؤن میں ایک روزہ تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر ضلع واجد عباسی امیر حلقہ مسلم ٹاؤن تسنیم عالم منظر،سیکرٹری حلقہ سردار افضال سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر سید صلاح الدین نے کہا کہ مسلمانوں کے مسائل کے حوالے سے مغربی اقوام نے دہرا معیار اپنایا ہوا ہے جنوبی سوڈان ،مشرقی تیمور تو آزاد کروا لیے گئے لیکن کشمیر اور فلسطین سمیت مسلمانوں کے مسائل جوں کے توں پڑے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنے اندر اتحاد یکجہتی پیدا کر کے اپنے زور بازو پر اپنے مسائل حل کرنے ہوں گے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مختلف مراحل پر 17,17لاکھ لوگوں نے سڑکوں پر آکر مظاہرے کیے لیکن قابض بھارت پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا ،کشمیر پر قابض بھارتی فوجیوں کو بے دخل کرنے کے لیے جہاد فی سیف کرنا ہو گا ،بھارتی فوجی کو گولی سے ہی نکالا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اسلامی تاریخ میں کوئی ایک مثال ایسی نہیں ملتی کہ ایک گز زمین بھی کبھی مسلمانوں کو مذاکرت کے نتیجے میں ملی ہو ،مسلمانوں نے جہا د کے ذریعے پوری دنیا میں اسلام کا علم لہرایا اور پوری دنیا کے مظلوم انسانوں کی مدد کی ،انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو جہاد کی طرف لوٹ آنا ہو گا مغرب بڑی ہوشیاری کے ساتھ جہاد کو دہشت گردی کے ساتھ منسلک کر کے اس کو بدنام کرنے کی سازش کررہا ہے جہاد مقدس فریضہ ہے اس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ،نبی کریم ﷺ جب بھی دستوں کو جہاد پر بھیجتے تھے تو یہ نصحیت کرتے تھے کہ بچوں کو تکلیف نہ دینا بوڑھوں پرہاتھ نہ اٹھانا خواتین کی ہاتھ اٹھا نا تو کیا نگاہ بھی نہ اٹھانا فصلوں کو تباہ نہ کرنا اور جو قیدی ہو جائیں ان کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنا ،انہوں نے کہا کہ یہ جہاد کے آداب ہیں مسجدوں میں ،بازاروں میں دھماکے کرنے والوں کا جہاد سے کوئی تعلق نہیں اور ایک سازش کے تحت اس کو جہاد سے جوڑا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر کے بغیر پاکستان کی سلامتی خطرے میں رہے گی کشمیری پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیری وہ پاکستان چاہتے ہیں جو قائد اعظم اور ان کی قیادت میں اس وقت کے عوام اور قائدین نے اسلام کے نام پر حاصل کیا تھا انہوں نے کہا کہ چند نا عاقبت اندیشوں اور مفاد پرست جاگیر داروں اور سرمایہ داروں نے پاکستان کو اپنے مقاصد سے دور کر دیا ہے لیکن یہ لوگ زیادہ دیر اب پاکستان کو اسلام سے دور نہیں رکھ سکتے انہوں نے کہا کہ کشمیری اسلامی پاکستان چاہتے ہیں اور اسی لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اس وقت قیادت ان نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے جن کی پرورش اس جہادی ماحول کے اندر ہوئی ہے وہ نہ ڈرتے ہیں اور نہ پیچھے ہٹتے ہیں بھارت کی فوج کے سامنے سینہ سپر ہیں اس قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا کشمیر کی آزادی مقدر ہے اس کو کوئی روک نہیں سکتا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.