سرکاری ہسپتالوں میں ملازمت کرنے والے ڈاکٹرز کی پرائیویٹ کلینک بند کروائے جائیں‘محسن رضا ملک

پیر 27 اپریل 2015 13:22

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف ویلفئر ونگ فیصل آبادکے ضلعی جنرل سیکرٹری و سابق صدر انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن محسن رضا ملک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہسرکاری ہسپتالوں میں ملازمت کرنے والے ڈاکٹرز کی پرائیویٹ کلینک بند کروائے جائیں۔ڈاکٹرز کی کثیر تعداد سرکاری ہسپتالوں میں ملازمت کر کے بھاری تنخواہیں وصول کرنے کے بعد بھی اپنے پرائیویٹ کلینک چلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ کلینک کرنے والے ڈاکٹرز کی حتی الامکان کوشش یہ ہوتی ہ کہ سرکاری ہسپتال میں چیک اپ کے لئے آنے والے اور زیر علاج مریضوں کو مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تاکہ مریض سرکاری ہسپتال سے غیر مطمئن ہوں اور پھر مریضوں کو سرکاری ہسپتال سے اپنے پرائیویٹ کلینک پر ریفر کرتے ہیں اور بھاری فیسیں وصول کرتے ہیں جس سے سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی شدید متاثر ہو رہی ہے اور ڈاکٹرز کا زیادہ دھیان سرکاری ملازمت کو استعمال کرتے ہوئے ذاتی کاروبار چمکانے پر لگا رہتا ہے۔کسی بھی سرکاری ملازم کا پرائیویٹ کاروبار چلانا خلاف قانون ہے۔سرکاری ہسپتالوں کے معیار کی بہتری کے لئے سرکاری ملازمت کرنے والے ڈاکٹرز کے پرائیویٹ کلینک سیل کر کے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔