لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر بیلف نے چھاپہ مار کر 45 بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروالیا

پیر 27 اپریل 2015 13:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر بیلف نے چھاپہ مار کر 45 بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروالیا ۔ لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار نے بتایا کہ قصور کے بھٹہ مالک نے 15 خواتین اور بچوں سمیت 45 افراد کو غیرقانونی حراست میں رکھا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم پر بیلف نے چھاپہ مار کر قصور کے بھٹہ مالک کی غیرقانونی حراست سے 45 افراد کو بازیاب کروا کے عدالت میں پیش کیا جس کے بعد عدالت نے تمام افراد کو رہا کرنے کا حکم دیدیا اور بھٹہ مالک کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیدیا

متعلقہ عنوان :