کراچی میں شیشے کے گودام میں لگی آگ پرقابو پا لیا گیا

پیر 27 اپریل 2015 13:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) صوبائی دارالحکومت کراچی میں شیشے کے گودام میں لگی آگ پرقابو پا لیا گیا، فائر برگیڈ کے مطابق آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے لسبیلہ پر شیشے اور گتے کے گودام میں الصبح اچانگ آگ بھڑک اٹھی ‘فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیوں نے آگ بھجانے میں حصہ لیا ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا۔ چیف فائر آفیسر تحسین احمد صدیقی کے مطابق آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم گودام بند ہونے کی وجہ سے کوئی جان نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :