ریحام خان کا صحافت کے بعد شوبز کے شعبے میں قدم رکھنے کا فیصلہ

پیر 27 اپریل 2015 13:19

ریحام خان کا صحافت کے بعد شوبز کے شعبے میں قدم رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی سربراہ عمران خان سے شادی کے بعد صحافت کے شعبے کو ترک کرنے والی ریحام خان نے شوبز کے میدان میں قدم رکھنے کافیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق کرکٹ سے سیاست کے میدان میں آنے والے عمران خان کی شریک حیات بننے والی ریحام خان دو فلمیں بنائیں گی جن میں سے ایک عثمان خالد بٹ کی تحریر کی گئی رومانوی اردو فلم ہے جس کا نام جانم ہے۔پاکستانی صوبے خیبرپختون خوا کی روایات اور لوگوں کے گرد گھومتی اس فلم کے مرکزی کردار کیلئے اداکارہ آرمینا خان کو پہلے ہی منتخب کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :