اسلام آباد ‘ جنرل (ر) پرویز مشرف کی نئی میڈیکل رپورٹ پیش کردی گئی ‘ کیس کی آئندہ سماعت پانچ مئی کو ہوگی

پیر 27 اپریل 2015 13:17

اسلام آباد ‘ جنرل (ر) پرویز مشرف کی نئی میڈیکل رپورٹ پیش کردی گئی ‘ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) غازی عبد الرشید قتل کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی نئی میڈیکل رپورٹ پیش کردی گئی ‘ کیس کی آئندہ سماعت 5 مئی کو ہوگی۔

(جاری ہے)

پیر اسلام آباد ہائی کورٹ میں غازی عبد الرشید قتل کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت پرویز مشرف کے وکیل نے سابق صدر کی نئی میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے پرویز مشرف کو سفر سے منع کیا ہے جس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے جس پر وکیل مدعی نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ جب سابق صدر ٹی وی انٹرویوز دے سکتے ہیں تو عدالت میں کیوں نہیں پیش ہوسکتے، عدالت نے کیس کی سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔

آئندہ سماعت پربھی حاضری سیاستثنا کی درخواست پربحث جاری رہے گی۔