ڈیرہ اسماعیل خان ‘ سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ‘پانچ اہلکار زخمی

پیر 27 اپریل 2015 13:17

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے لونی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے پانچ سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ ڈی آئی خان منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی طبی امداد جاری ہے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیاعلاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

متعلقہ عنوان :