Live Updates

کرکٹ کی تباہی کے ذمہ دار وزیر اعظم نواز شریف ہیں،عمران خان

پیر 27 اپریل 2015 13:14

کرکٹ کی تباہی کے ذمہ دار وزیر اعظم نواز شریف ہیں،عمران خان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہی ہے،کرکٹ کی تباہی کے ذمہ دار وزیر اعظم نواز شریف ہیں،پیر کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے کرکٹ کی باگ ڈور ایک صحافی کے ذمہ لگائی ہے جو کرکٹ کی تباہی کا باعث بن رہی ہے ، اس وقت کرکٹ ٹیم بدترین دور سے گزررہی ہے،1980 ئک ے بعد پاکستان کا ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ تباہی کے دہانے تک پہنچ گیا ہے، عمران نے اپنے ٹویٹ پیغام میں مزید کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بہتری کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر بنانا ہوگا، ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کے بغثر پاکستان کرکٹ بورڈ کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا ،انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں قومی کرکٹ ٹیم نے بدترین شکست کھائی ہے جس سے ثابت ہوا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ ختم ہو رہی ہے ،عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کرکٹ کی تباہی کے ذمہ دار ہے ، نواز شریف نے ایک صحافی کو قومی کرکٹ ٹیم کا سربراہ بنایا ہوا ہے جو کرکٹ کی تباہی کا باعث بن رہا ہے ،وزیر اعظم نواز شریف کو کرکٹ کی تباہی کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات