گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان عباسی کو ٹیلی فو ن

طو فا ن سے ہو نے والے جا نی وما لی نقصا ن پر اظہا ر افسو س

پیر 27 اپریل 2015 13:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان عباسی سے فون پر رابطہ کیا ہے اور خیبرپختونخوا میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر گورنر سندھ نے دکھ کا اظہار کیا ہے اور یقین دلایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سندھ حکومت خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ ہے اور حکومت سندھ پختونخوا کی عوام کی ہر ممکن مدد کرے گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کے روز گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے گورنر خیبرپختونخوا کو فون کیا اور گورنر سندھ نے گزشتہ روز شدید بارشوں اور طوفان کے باعث ہونے والی ہلاکتوں اور نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں سندھ حکومت اور سندھ عوام آپ کے ساتھ ہیں ۔حکومت سندھ خیبرپختونخوا کی عوام کی ہر ممکن مدد کرے گی جبکہ گورنر سندھ نے خیبرپختونخوا میں سندھ کی طرف سے ڈاکٹرز اور ادویات بھی متاثرہ علاقوں میں بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر خیبرپختونخوا کے گورنر سردار مہتاب عباسی نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا ۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارش سے 45 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 250 افراد زخمی ہو گئے تھے اور متعدد مکانات تباہ ہو گئے تھے ۔