کوئٹہ : صولت مرزا کی پھانسی کے لیے مچھ جیل کی جانب سے بھیجا گیا مراسلہ انسداد دہشت گردی عدالت کراچی کو موصول

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 اپریل 2015 13:08

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اپریل 2015 ء) : صولت مرزا کی پھانسی کے لیے مچھ جیل حکا م کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی عدالت کراچی کو بھیجا گیا مراسلہ موصول ہو گیا ہے.

(جاری ہے)

یاد رہے کہ صولت مرزا کی پھانسی کو تین بار موخر کیا گیا، صدر مملکت کی جانب سے کی گئی توسیع کی مدت 30 اپریل کو ختم ہو رہی ہے. جس کے پیش نظر مچھ جیل انتظامیہ نے وفاق سے صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ دوبارہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا. تاہم ابھی تک صولت مرزا کی پھانسی کی تاریخ سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا.