اسلام آباد میں ژالہ باری اور طوفانی بارش کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم

پیر 27 اپریل 2015 13:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) اسلام آباد میں ژالہ باری اور طوفانی بارش کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا دن رات کا منظر پیش کرنے لگا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد میں طوفانی بارش اور ژالہ باری جاری رہی جس کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ۔ سرکاری و نجی ملازمن وقت پر دفتر نہ پہنچ سکے اس کے علاوہ دن کے وقت تاریکی چھا گئی جس سے لوگ گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ مزید دو دن جاری رہنے کی توقع ہے ۔