خارجہ امور کے افسران بیرونی ممالک میں پاکستان کا چہرہ ہیں،صدر مملکت

پیر 27 اپریل 2015 13:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ خارجہ امور کے افسران بیرونی ممالک میں پاکستان کا چہرہ ہیں بیرونی ممالک میں موجود سفارتکار پاکستان کے اصل تشخص کا اجاگر کر رہے ہیں فارن سروسز اکیڈمی نے پاکستان کو بہترین سفارتکار فراہم کئے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پیر کے روز صدر مملکت ممنون حسین نے فارن سروسز اکیڈمی میں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر صدر مملکت نے فارن سروسز کے افسران کو کورس مکمل کرنے پر اسناد تقسیم کی ۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو آگے لانے میں فارن سروسز اکیڈمی کا اہم کردار ہے خارجہ پالیسی عملدرآمد میں فارن سروسز اکیڈمی کا کردار اہم ہے فارن سروسز اکیڈمی نے پاکستان کو بہترین سفارتکار فراہم کئے انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں پاکستان کے اصل جمہوری تشخص کو اجاگر کیا جائے اور فارن سروسز افسران بیرون ملک میں پاکستان کا چہرہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :